جرمن لڑکی دوہری شہریت چھوڑ کر گاؤں آگئی۔۔ پاکستانی لڑکے سے محبت کی کہانی نے سب کا دل جیت لیا

منڈی بہاؤ الدین کے 22 سالہ محمد اکمل، جو گاؤں دیفر کا رہائشی ہے، کی زندگی میں حیرت انگیز موڑ اُس وقت آیا جب وہ آن لائن گیم روبلاکس کھیلتے ہوئے 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سیلما سے ملا۔ بات چیت پانچ ماہ تک جاری رہی اور آخرکار سیلما نے پاکستان آ کر محمد اکمل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد اکمل کے مطابق، وہ پہلے دن ہی پروپوز کر چکے تھے اور سیلما نے تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد خوش دلی سے ہاں کر دی۔

شادی کے لیے خاندان کی مکمل حمایت حاصل رہی اور تقریب و سفر پر مجموعی طور پر تقریباً 37 لاکھ 62 ہزار 286 روپے خرچ ہوئے۔ سیلما نے بتایا کہ گاؤں کی روزمرہ زندگی، کپڑے دھونا، برتن صاف کرنا اور روٹی بنانا ابتدائی دنوں میں ایک نیا اور دلچسپ تجربہ تھا، لیکن آہستہ آہستہ وہ سب سیکھ گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

نئی زندگی کے آغاز میں سیلما نے اپنے شوہر کی فیملی کے ساتھ بہتر رابطے کے لیے اردو اور پنجابی سیکھنے کا آغاز بھی کر دیا۔ اس محبت بھری داستان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور صارفین جوڑے کی سادگی، خلوص اور محبت کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔