فیلڈ مارشل عاصم منیر یا عمران خان؟ خیبر پختونخوا کی عوام نے حیران کن فیصلہ سنا دیا

24نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، خیبر پختونخوا کے عوام نے چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) اور چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 2025 کا ہیرو قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی قومی سلامتی، خودمختاری، معیشت اور عالمی سطح پر وقار کو مضبوط کیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیانِ مرسوس میں بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا اور یہ ظاہر کیا کہ پاکستان عسکری طور پر ایک مضبوط ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی ملٹری ڈپلومیسی کی وجہ سے عالمی برادری نے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

لوگوں نے کہا کہ آرمی چیف کی کوششیں خاص طور پر مہنگائی پر قابو پانے اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں قابل تعریف ہیں۔