.avif)
فیروزوالہ کی 25 سالہ ثناکو شادی کے سات ماہ بعد ساس اور نند نے پٹرول چھڑک کر (ج ل ا)ڈالا!
تفصیلات کے مطابق ثنا کی مصطفیٰ کے ساتھ دوسری شادی تھی اور ثنا چار ماہ کی حاملہ تھی،والدہ اور بھائی انٹرویو دیتے ہوبتایا کہ ثنا کی نند ثنا کے بھائی مبارک کو پسند کرنے لگی اور بات شادی کرنے تک پہنچی تو ثنا کے گھر والوں نے ثنا کی نند کا رشتہ لینے سے انکار کیا،تو ثنا کی سسرال میں تکرار شروع ہوگئی۔ واقع سے ایک رات قبل ثنا کی ماں اور بھائی ثنا کے سسرال والوں کی اپنی دوسری بیٹی کی شادی کا دعوت نامہ دے کر واپس اپنے گھر آگئے ۔ثنا نے اپنے گھر والوں کو آخری ساری ہونے والی لڑائی کے بارے میں بھی بتایا اور اگلی صبح ثنا کے چھوٹے بھائی کو ثنا کے سسرال کے ہمسائے کی جانب سے فون پر اطلاع دی کہ ثناکو آگ لگ گئی ہے ثنا کے گھر والے موقع پر پہنچے تو ثنا کو ریسکیو کرکے ہسپتال لے جایا چکا تھا ۔ لاہور کے میو ہسپتال میں تقریباً 6 دن زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے ثنا اپنے خالق حقیقی سے جا ملی!