حال ہی میں فرح اقرار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار اقرارالحسن کی تیسری شادی کے بارے میں بات کی، اور ساتھ ہی قرۃ العین اقرار کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی بتایا۔
اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح نے کہا کہ، “لوگ مجھ سے ان کی تیسری شادی کے بارے میں پوچھتے تھے لیکن اس وقت میں بھی تفصیلات سے لاعلم تھی لیکن اب اقرار نے خود اس کے بارے میں معلومات شیئر کر دی ہیں، اور اس کے ساتھ ہی اب ہمارے خاندان میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا”۔
فرح نے مزید کہا کہ، “تین فیملیز کو برداشت کرنا اقرار کے لیئے مسئلہ ہوگا، ہمارے لیئے نہیں۔ اس کے علاوہ، اب مردوں کے بارے میں میرا خیال بدل گیا ہے (متعدد شادیوں کے حوالے سے)، اس لیے نہیں کہ میں دوسری بیوی ہوں بلکہ قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ کر میرے خیالات بدلے ہیں، میں اب ایک مختلف انسان ہوں، میرے ذہن میں کوئی منفی سوچ اور غم نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، لوگ اکثر یہ تبصرہ کرتے ہیں کہ اقرار الحسن کی تیسری شادی کی وجہ سے میں ناخوش ہوں، اداس ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں اپنی زندگی میں بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں اللہ کے فضل سے بہت اطمینان حاصل کیا ہے۔ جبکہ اقرار اور میرے درمیان چیزیں پہلے جیسی ہی ہیں۔
اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح اقرار نے کہا کہ، ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ظاہر ہے، میں اقرار کی پہلی شادی اور بیٹے کے بارے میں جانتی تھی۔ یہ سب باہمی رضامندی سے ہوا تھا لیکن ابھی تک اقرار کے ساتھ اپنی شادی پر قرۃ العین کے ردعمل سے واقف نہیں ہوں، کیونکہ ان کے جذبات کے بارے میں صرف وہی بتا سکتی ہیں۔