فیصل آباد،سانگلہ ہل!پولیس اہلکاروں نے پھل فروشوں کی جان لے لی
افسوسناک واقعہ پیش آیا سانگلہ ہل کے ماڈل بازار میں جہاں پر ابوزر نامی پھل فروش ، پھل بیچتا تھا جبکہ پولیس کانسٹیبل ملک سہیل اور افتخار علی عرف چھیندا جٹ جو کہ ابوزر سے مفت پھل وغیرہ لے کر جایا کرتے تھے وہ پھل لینے آئے، ابوزر کی والدہ نے بتایا کہ کسی وجہ سے اس نے دونوں کو پھل دینے سے انکار کیا جس سے بات تلخ کلامی اور بعد میں جان لینے تک جا پہنچی، ملک سہیل اور افتخار علی عرف چھیندا جٹ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے انکا بیٹا اور ایک راہ گیرموقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا، ابوزر کی بہن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ کیس بھی سی سی ڈی کو منتقل کیا جائےتاکہ مجرمان جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچ سکیں