ڈسکہ کے جاوید کو نہیں معلوم تھا کہ آج اس کی زندگی کی نئی رات نہیں


ڈسکہ کے جاوید کو نہیں معلوم تھا کہ آج اس کی زندگی کی نئی رات نہیں بلکہ ابدی نیند سونے کی رات ہے ۔۔ دو روز قبل دلہن
کو لے کر نکلنے والا تھا کہ دلہن کے عاشق نے پستول تان لی اور گولیاں مار دیں ۔۔ خون میں لت پت لاش لڑکی اور والدین سے سوال کر رہی تھی کہ میرا کیا قصور تھا ۔۔۔ سننے میں آیا ہے کہ دلہن اور عاشق واقعے کے بعد فرار ہوگئے ۔۔۔ میرا یقین ہے کہ ان کو زندگی بھر کبھی چین نصیب نہیں ہوگا ۔۔۔ ۔۔ آج معاشرہ بہت گر چکا ہے ۔۔ لڑکی ہو یا لڑکا ۔۔ سب کے چکر ہوتے ہیں اور زیادہ تر لڑکیوں کے عاشق کبھی پہلے اور کبھی بعد میں کوئی واردات ڈال دیتے ہیں ۔۔ کچھ عرصہ قبل میرے کزن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ۔23 سال کا ہی تو تھا ۔۔ ارینج میرج ہوئی ۔۔ دلہن شادی کی اگلی رات زیور سب کچھ لے کر فرار ہوگئی ۔۔ ابھی اس صدمے میں تھا اگلے روز کسی نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر ماری اور فرار ہوگئی اور وہ چل بسا ۔۔۔ میری والدین سے درخواست ہے کہ اپنی بیٹیوں کی زبردستی شادی نہ کریں یا لڑکیاں اگر باہر کہیں کسی کو پسند کرتی ہیں تو پھر والدین کو بتا دیں تاکہ کل کوئی اور جان سے نہ جائے