قومی کرکٹر احسان اللہ نے عوام سے معافی مانگتے بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک:  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر احسان اللہ نے اپنے کیرئیر پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے فینز اور عوام سے معافی مانگتے ہیں،  ٹک ٹاک، فیس بک استعمال نہیں کروں گا، سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے اپنی حالیہ ویڈیو جس میں انہیں کسی لڑکے کے ساتھ دیکھا گیا اُس کے بارے بتاتے ہوئے کہا وہ میرا شاگرد ہے، استاد اور شاگرد کا رشتہ باپ، بیٹے کا ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر میرے بارے فیک نیوز لگائی ہوئی ہیں، میرے نام کی فیک آئی ڈیز بنائی ہوئی ہے، ان سب سے درخواست کرتا ہوں ایسی پوسٹیں، ویڈیوز شیئر نہ کریں جو میرے کیریئرکے لئے مسئلہ بنے۔

احسان اللہ نے کہا میں اپنے مداحوں اور عوام سے معذرت کرنا چاہتا ہوں، جو مجھے سے غلطی ہوئی ہے اُس پر معافی مانگتا ہوں، ایسی پوسٹیں اور ویڈیوز شیئر کرکے مجھے بدنام نہ کریں، مجھے سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کے لئے کم بیک کروں۔

قومی کرکٹر احسان اللہ نے کہا وہ وعدہ کرتے ہیں آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، وعدہ کرتا ہوں ٹک ٹاک، فیس بک استعمال نہیں کروں گا، سوشل میڈیا سے بائیکاٹ کرتا ہوں۔

اپنی باولنگ اور فٹنس پر فوکس کررہا ہوں، قومی کرکٹر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ 1 سال بعد سوشل میڈیا پر نظر آئیں گے، میں ٹک ٹاکر نہیں ہوں مجھے ویووز کی ضرورت نہیں۔

بڑی سکرین پر آپ کو دوبارہ نظر آؤں گا، دو سال بعد وہی احسان اللہ آئے گا جو پہلے تھا، کرکٹ میرا جیون ہے میری زندگی ہے۔