
کراچی کی گینگ وار کی تاریخ میں ایس ایس پی اسلم چوہدری ایک جانی پہچانی اور متنازع شخصیت کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔ وہ اپنے جرات مندانہ پولیس مقابلوں اور شہر میں جاری کلین اپ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کی وجہ سے مشہور تھے۔ بدقسمتی سے وہ خود ایک دھماکے میں نشانہ بنے اور اسی واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اب اس خاندان میں خوشی کا موقع آیا ہے، جہاں ایس ایس پی اسلم چوہدری کے صاحبزادے کی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر دولہا سیاہ لباس میں باوقار دکھائی دیا جبکہ دلہن نے سنہری لباس کا انتخاب کر کے سب کی توجہ حاصل کی۔ نکاح کی یہ خوبصورت جھلکیاں خاندان نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر خاصی پسند کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے، حال ہی میں فلم دھریندر میں اداکار سنجے دت نے ان کے کردار کو پردۂ اسکرین پر پیش کیا، جس کے بعد ایک بار پھر اسلم چوہدری کا نام خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔ اس دوران ان کی اہلیہ نورین اسلم بھی مختلف انٹرویوز میں اپنے خیالات اور یادیں شیئر کرتی نظر آئیں۔