بریکنگ نیوز جیل پر حملہ کردیا گیا متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کیف( نیوز ڈیسک) روس نے رات گئے یوکرین پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق روس نے اپوریژیا یوکرین میں جیل پر 8 فضائی حملہ کیے جس دوران جیل کی عمارت پر ایف اے بی بم گرائے گئے۔

یوکرینی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ روسی حملے میں 16 افراد ہلاک اور 35 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ رات ہی یوکرین کے ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔