بریکنگ نیوز: بانی پی ٹی آئی کو “بڑی عدالت” نے گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی 8ضمانتوں کی درخواستوں پر سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی شامل تھے۔

عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات نہیں دیکھ سکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہتر ہوگا کہ کیس کی سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی جائے تاکہ تمام فریقین کو موقع مل جائے۔

وکیل عمران خان نے وضاحت کی کہ جمع کرائی گئی دستاویزات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی دستاویزات ہیں، ان کا جائزہ لینا ضروری ہے اور جس فریق نے بھی کوئی مواد پیش کرنا ہے وہ آج ہی جمع کرا دے۔

مزید برآں، چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ استغاثہ بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے تمام فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت دی۔