بڑا اَپ سیٹ ہو گیا : یو اے ای نے بھارت کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

بانکوک، رائزنگ اسٹارز ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں ایشا اوزا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت یو اے ای نے بھارت اے خواتین کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت اے خواتین نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، انوشکا شرما کی 47 رنز کی بہترین اننگز کے باوجود ٹیم ہدف حاصل نہیں کرسکی۔

یو اے ای نے 131 رنز کے ہدف کو 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا، جس میں ایشا اوزا نے 61 گیندوں پر 72 ناقابل شکست رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سامائرا دھارنیدھرکا نے 34 رنزکی اہم اننگزکھیل کرٹیم کو فتح کی راہ دکھائی، شکست کے باوجود بھارت اے کی جانب سے تنوجا کانورنے 25 گیندوں پر34 رنزکی عمدہ اننگزکھیلیں۔

ریسولٹ کے بعد ایشا اوزا کو”پلیئر آف دی میچ” کا اعزازدیا گیا، اس میچ میں یو اے ای کی جانب سے باصلاحیت بیٹنگ اور بااثربولنگ نے بھارت اے خواتین کی ٹیم کوقابو میں رکھا۔

بھارت اے خواتین کی وکٹیں باقاعدگی سے گررہی تھیں اورٹیم مقررہ اوورز میں مطلوبہ اسکورحاصل نہ کرسکی، ایشا اوزا کی شاندار کارکردگی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔