اریبہ حبیب نے اپنی شادی شدہ زندگی اور شوہر کے بارے میں بات کی

اریبہ حبیب پاکستان کی ایک مشہور ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ بہت سارے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ڈرامہ سیریل جلن میں اداکارہ منال خان اور اداکار عماد عرفانی کے ساتھ نظر آئی۔ آج کل وہ اے آر وائی کی ڈرامہ سیرل آنگنا میں نظر آرہی ہیں۔

28 سالہ اداکارہ نے اپنے کیرئیر میں غیر معمولی کارکردگی دکھا کر لاکھوں مداح حاصل کئے۔ اس کے علاوہ اریبہ حبیب اپنا کپڑوں کا بزنس بھی چلاتی ہیں۔

سال 2022 کےآغاز میں اریبہ حبیب سادین عمران شیخ نامی ایک کراچی کے تاجر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کے شوہر ایک فارمر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ گوشت کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔ سادین عمران شیخ اپنے فارم سے پورے پاکستان میں معیاری گوشت فراہم کرتا ہے۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ اریبہ حبیب نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔ اداکارہ نے وہاں پہلی بار اپنی شادی کے بارے میں کچھ اہم انکشافات کئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ ان کی محبت کی شادی ہے۔ ان کے شوہر کاروباری مصروفیات کی باعث جرمنی میں رہتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ خود بھی جلد ہی مستقل طور پر جرمنی منتقل ہو جائیں گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ اپنی شادی پر زیادہ رقم خرچ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ مگر اسے اپنے شوہر کی خواہش کے باعث اپنی شادی کے چار فنکشنزکرنے پڑے۔ اریبہ حبیب نے مزید اپنے شوہر بارے کیا انکشافات کئے، جاننے کیلئے نیچے کی ویڈیو کو دیکھیں۔

The Kitchen Master | Episode 26 | Cooking Competition | Special Guest: Areeba Habib | IR1O

کیا آپ کی محبت کی کہانی بھی اریبہ حبیب کی شادی سے ملتی جلتی ہے اور کیا آپ کا لائف پارٹنربھی بیرون ملک رہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو برائے مہربانی اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں دیں۔ شکریہ