آئمہ بیگ کا شمار پاکستان کی بہترین فیمل گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جتنی میٹھی اس کی آواز ہے، وہ خود اس سے بھی کئی گنا زیادہ حسین ہے۔ دیکھنے والے اس کی شخصیت میں یقیناً کھو جاتے ہیں۔ اور اس کی سریلی آواز بھی، سننے والے پر ایک جادو طاری کر دیتی ہے۔ چھوٹی سی عمر میں ہی اس نے شہرت کا ایسا مقام حاصل کیا ہے، جو کوئی بھی سینئر گلوکارہ حاصل نہیں کرسکی۔
پچیس سالہ گلوکارہ ابھی تک کنواری ہیں۔ مگر انسٹاگرام پر اس کے چاہنے والوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہوچکی۔ اور اس تعداد میں ہر روز اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ کہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں۔ آئمہ نہ صرف ایک بہترین گلوکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی اداکارہ اور ماڈل بھی ہیں۔
آج پاکستان کے ایک معروف فیشن ڈیزائینر فہد حسنین نے اپنا ایک نیا برائیڈل کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے۔ جس کی تشہیراور مادلنگ کیلئے آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری کا انتخاب کیا گیا۔ آئمہ اور شہباز دونوں ہی اس لباس میں بہت ہی حسین لگ رہے ہیں۔ تو آئیے تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
آپ کو آئمہ کا یہ برائیڈل فوٹو شوٹ کیسا لگا؟ آپنی رائے نیچے کمنٹ سیکشن میں ضرور دیجیئے گا