
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور مقبول اسٹار وکی کوشل کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اور مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔
وکی کوشل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ خوش خبری شیئر کی کہ؛
“ہماری خوشیوں کا نیا باب شروع ہوگیا ہے! بے پناہ شکرگزاری اور محبت کے ساتھ، ہم اپنے ننھے فرشتے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔”
اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کی آمد 7 نومبر 2025 کو ہوئی، اور تب سے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔
مداحوں، شوبز دوستوں اور فالوورز نے کمنٹس میں نیک تمناؤں کے پیغامات کی بھرمار کر دی ہے۔
یاد رہے، کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک شاندار ریزورٹ میں شادی کی تھی، جو اُس وقت بھی سوشل میڈیا کا سب سے بڑا جشن بنی تھی اور اب ان کی زندگی میں نیا سورج طلوع ہو چکا ہے۔