
کتنی حیران کن بات ہے کہ علیحدگی اور طلاق کے باوجود نہ میں آفتاب صاحب کے بارے میں غلط بات کرتی ہوں نہ آفتاب صاحب میرے بارے مین کچھ غلط کہتے ہیں لیکن سوشل میڈیا نے گند اچھالنے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔۔۔۔۔ آفتاب اقبال کو اللہ نے عزت دی ہے ، مین کون ہوتی ہوں انکے بارے میں غلط کہنے والی ، اور پھر وہ میرے بچوں کے باپ ہیں ۔۔۔۔ خود ساختہ یوٹیوبر جنہیں انٹرویو کا انٹرو پڑھنا بھی نہیں آتا وہ مجھ سے انٹرویو کرکے لے جاتے ہیں اور تھمب نیلز میں گند بکواس لکھ کر اپلوڈ کر دیتے ہیں ۔۔۔ آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم علی نے پھر وضاحت دے دی