بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ سعودی عرب کے مقامات پر کی گئی ہے۔ اگر کسی مسلمان خاندان کا کوئی فرد سعودی عرب کی سرزمین پر جاتا ہے تو وہ پہلے عمرہ کرتا ہے اور پھر کوئی کام کرتا ہے۔ چنانچہ معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے بھی اس روایت کو برقرار رکھا جب فلم ڈنکی کی شوٹنگ ختم ہوئی تو انہوں نے بھارت جانے سے قبل عمرہ کرنے کا انتخاب کیا اور وہ حرم شریف میں نظر آئے۔ حرم شریف کے صحن میں کھڑے شاہ رخ خان کی تصاویر وائرل ہوتے ہی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وائرل تصاویر میں کنگ خان کو احرام باندھے اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور شاہ رخ خان کے ارد گرد دو تین عرب لوگ ہیں اور انہوں نے اپنے پیروں میں سیاہ اور سفید چپل پہن رکھی ہے۔
اگر آپ بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کی عمرہ کرتے ہوئے تصاویر بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے ملاحظہ کریں۔
نیچے تبصرہ سیکشن میں، آپ لوگ بھی بالی ووڈ کے شاہ رخ خان عرف کنگ خان کو ان کے عمرے پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ شاہ رخ خان کو بار بار حج اور عمرہ کی سعادت سے نوازے، آمین!