مظفرآباد پیر چناسی روڈ پر جواں سال لڑکی کے قتل افسوس ناک واقع

۔بیان کے مطابق لڑکی کے سوگوار والد امجد وانی کی طرف سے رابطہ کرنے پر اس اندوہناک واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی 21 سالہ بیٹی گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رہی تھی۔ مرحومہ کے والد کے بیان کے مطابق ٹیوشن سے واپسی پر اوبھاش قسم کے نوجوانوں نے بچی کو غلط ارادے سے پیرچناسی روڈ پر روکنے کی کوشش کی، جس پر وہ خود کو بچانے کی غرض سے بھاگی اور ایک گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوئی۔ترجمان نے اپنے بیان میں مظفرآباد کی مقامی انتظامیہ بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مرحومہ کے قتل میں ملوث اوبھاش پسند نوجوانوں کی فوری گرفتاری عمل میں لاکر انہیں قرار واقعی عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ترجمان نے لبریشن فرنٹ کی قیادت کی طرف سے پارٹی کارکن امجد وانی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و جنت نشینی جبکہ اہل خانہ بالخصوص سوگوار والدین کے صبر و جمیل کے لئے اللہ تعالی سے دعا کی۔