لاہور کے ایک امیر زادے نے 2 غریب لڑکیوں کے خواب چکنا چور کردیے

لاہور کے ایک امیر زادے نے 2 غریب لڑکیوں کے خواب چکنا چور کردیے ۔۔۔۔ چند روز قبل پیش آیا افسوسناک حادثۃ۔۔۔ صبح 6 بجے برکت مارکیٹ لاہور میں تیز رفتار سپورٹس مرسڈیز کار نے ساری رات آفس میں کام کرنے والی 3 لڑکیوں کو اس وقت کچل دیا جب وہ نائٹ ڈیوٹی کے بعد ناشتہ کرنے قریبی ہوٹل پر جارہی تھیں ، سونیا اور مائدہ نامی دو لڑکیاں موقع پر چل بسیں جبکہ مائدہ کی بہن شدید زخمی ہو گئی ۔۔۔۔۔ جان بحق سونیا اور مائدہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنی فیملیز کو سپورٹ کررہی تھیں ، انکے نہ جانے کیا کیا خواب ہونگے جو ریزہ ریزہ ہو گئے ۔۔۔۔ اللہ کریم انکے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبر عطا کرے آمین