تحریک انصاف کو بڑا ریلیف ، ضمانت پر رہائی کا حکم آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریڈ زون ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا ہوگئے۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان ایم این اے شفقت اعوان ، ایم این اے عمر اسلم ،ایم پی اے رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔عدالت نے دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی، ملزمان کے خلاف دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں،مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضا قائم کی۔