
بھابھی گوری دیاں کڑیاں عینکاں والیاں : مرید کے شہر کے نواحی گاؤں میں چچا بھتیجے پر شرمناک الزام لگانے والی دو سگی بہنوں کی اصلیت سامنے آگئی ، پولیس تفتیش اور میڈکل رپورٹس نے سب واضح کردیا ۔۔۔ مرید کے شہر کے نواح میں واقع ایک گاؤں میں چند روز قبل دو سگی بہنوں نے محمد ارشد نامی عمر رسیدہ شخص اور اسکے بھتیجے پر الزام لگایا کہ ان دونوں نے ہم دو سگی بہنوں کی ساتھ زیا۔دتی کی ہے ، پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملہ کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ دونوں بہنوں کی والدہ محترمہ جو علاقہ میں گوری بھابھی کے نام سے مشہور ہے اور اسکی بیٹیوں کو اہل محلہ گوری بھابھی دیاں کڑیاں عینکاں والیاں کے طور پر جانتے ہیں ۔۔۔۔ اس خاندان نے کچھ عرصہ قبل محمد ارشد کو چار پلاٹ فروخت کیے تھے ، جنکی مقررہ رقم ادا ہو چکی ہے صرف رجسٹری ہونا باقی تھی ، یہ زمین کچھ ماہ قبل ایک سوسائٹی کے اندر آگئی تو اسکی قیمت کئی گنا بڑھ گئی جس پر اس فیملی کے دماغ میں لالچ آگیا اور رجسٹری کرانے میں ٹال مٹول سے کام لینے لگے ، محمد ارشد اور اسکا بھتیجا کئی بار رجسٹری کے لیے گئے لیکن اس خاندان نے انہیں انکار کردیا اور آخر کار ان سے جان چھڑانے کے لیے ان پر شرمناک الزام لگا دیا ، محمد ارشد کے پاس تمام تحریری و دستاویزی ثبوت موجود تھے ، دوسری جانب پولیس نے لڑکیوں کا میڈیکل کروایا تو پتہ چلا کہ لڑکیوں کے ساتھ سرے سے کوئی زیا۔دتی یا جسمانی تش۔دد ہوا ہی نہیں ۔۔۔۔ سارا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے چچا بھتیجے پر مقدمہ خارج کرکے اس بلیک۔ میلر خاندان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔۔۔۔۔