
ماما کی قبر سے آوازیں آرہی ہیں ۔۔۔۔!!! دو روز قبل جہانیاں میں پیش آیا پراسرار واقعہ۔۔۔۔۔۔ 3 روز قبل یہاں ایک خاتون فوت ہو گئی ، اسکی تدفین کردی گئی ، اگلے روز صبح خاتون کے بچے ماں کی قبر پر گئے تو بچوں کے بقول قبر سے پراسرار آوازیں آرہی تھیں ، کچھ شور سا تھا لیکن سمجھ نہیں آرہی تھی ، بچوں نے واپس گھر آکر بڑوں کو بتایا تو کچھ لوگ قبرستان پہنچے۔
انہوں نے بھی قبر پر کان لگا کر آوازیں سنیں ، شک یقین میں بدلتا گیا ، اتنی دیر میں محلے اور پورے علاقے میں بات پھیل گئی کہ قبر سے آوازیں آرہی ہیں ، کسی نے جہانیاں پولیس کو بھی اطلاع دی ، ایس ایچ او خود اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے ، تب تک لوگوں کی بڑی تعداد قبرستان میں جمع ہو چکی تھی ، اس دوران ایس ایچ او صاحب نے خود قبر پر کان لگا کر سنا ،انہیں بھی شک پڑ گیا ، خاتون کے لواحقین نے اس ڈر سے کہ ہماری بیٹی یا بہن زندہ ہے، قبر کشائی کا فیصلہ کیا ، ایس ایچ او نے منع بھی کیا کہ قانونی کارروائی کے بغیر آپ قبر نہیں کھول سکتے لیکن ان لوگوں نے قبر کشائی کر ڈالی ، پیروں کی طرف سے قبر کو کھولا گیا ، پولیس نے چند ایک کے علاوہ پورے ہجوم کو پیچھے دھکیل دیا ، لیکن قبر کے اندر خاتون کی میت جوں کو توں موجود تھی ، کفن بھی اسی طرح تھا جس طرح تدفین کے وقت چھوڑا گیا اور کوئی آواز بھی نہیں آرہی تھی ، چنانچہ ان لوگوں نے اپنی تسلی کے بعد قبر کو دوبارہ بند کردیا ، قبر مکمل طور پر اصل حالت میں لائے جانے کے بعد لوگ گھروں کو روانہ ہو گئے۔