
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ماں بیٹی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی پیشکش بھی کر دی ،تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عظمیٰ بخاری کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عظمی ٰبخاری کا مؤقف ہے کہ اگر میرے استعفے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں استعفی دینے کیلئے تیار ہوں ،میڈیا اور سوشل میڈیا میں ایسے ہی تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید میں نے ہی اس خاتون کو دھکے دے کر گرایا ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہاکہ میری غلطی یہی ہے کہ مجھے انتظامیہ کی طرف سے جو اطلاعات دی جا رہی تھیں جنہوں نے نکالنا تھا ریسکیو کرنا تھا ،میں وہی میڈیا کے ساتھ شیر کر رہی تھی، وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ،ان افسران کی زیادتی مجھے بگتنی پڑی ہے۔