
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حادثہ۔۔۔ بسم اللہ چوک جی ٹی روڈ کھاریاں میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، کھاریاں کے علاقے بسم اللہ چوک میں انتہائی افسوسناک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ حادثے میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔