معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نماز عصر کے بعد ایچ ایل ون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

خالد حفیظ خان پاکستان ٹی وی کے مشہور کامیڈی ڈراما گیسٹ ہاؤس میں مسٹر شعیب کے کردار سے جانے جاتے تھے، جو پی ٹی وی کا ایک کلاسک شو سمجھا جاتا ہے اور ناظرین آج بھی اسے یاد کرتے ہیں۔

ان کی وفات سے شائقین اور ٹی وی انڈسٹری میں گہرے رنج و غم کا ماحول ہے، اور فنکاروں نے ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔