
دل دہلا دینے والاواقعہ!4ماہ کی دُلہن کی جان کیوں لی گئی؟افسوسناک کہانی!!!
اوکاڑہ میں پیش آیا دل دہلا دینے والاواقعہ!پھوپھو نے اپنے بھانجوں کو اپنی دو بیٹیوں کا رشتہ دیا، ایک بیٹی کی رخصتی کر دی جبکہ ابھی ایک بیٹی کی رخصتی ہونا تھی، شادی کے کچھ ہی عرصے بعد بھائیوں نے فیصلہ کیا کہ کیونکہ انکی تیسری بیٹی جنت کا بھی رشتہ مانگا جائے، انہوں نے اپنی پھوپھو پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ تیسری بیٹی جنت کا بھی ہمارے چھوٹے بھائی کے لیے رشتہ دیا جائے، پھوپھو نے انکار کیا تو انہوں نے 4ماہ قبل بیاہ کر گھر لائی ہوئی اپنی بھابھی تحریم فاطمہ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ اپنی بہن جنت کا رشتہ لے کر دو نہیں تو تم دونوں بہنوں کو بھی طلاق دیدی جائیگی، جب بات نہ بنی تو بھائیوں نےمل کر اوزار بندھ(نالے) سے اپنی بھابھی تحریم فاطمہ کی جان لے لی، اہلخانہ کیجانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی مجرم سمیت دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔