خاندان کا واحد کفیل ڈاکوؤں نے مار دیا ، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام

خاندان کا واحد کفیل ڈاکوؤں نے مار دیا ، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
لاہور کے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں اللہ دتہ جو کہ چار بچوں کا باپ تھا، ایک موبائل شاپ کا مالک تھا، صبح اُٹھا اور آ کر دکان پر بیٹھ گیا، وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ دن اسکی زندگی کا آخری دن ہے۔ ڈاکواسکی دکان پر ڈکیتی کرنے آئے تو اللہ دتہ نے مزاحمت کی، ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے اللہ دتہ جان کی بازی ہار گیا۔ اللہ دتہ کا ایک چھوٹا بھائی بھی جو کہ ذہنی مریض ہے، اللہ دتہ نے متاثرین میں 4بچے اور ایک بیوہ کو چھوڑا ہے، اللہ دتہ کی بیوی ابھی تک انصاف کی متلاشی ہے جبکہ ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے، کوٹ عبد المالک کا علاقہ ایسا لگتا ہے جیسا کہ علاقہ غیر، آئے روز وہاں پر چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی واردتیں معمول بن چکا ہے
نوٹ! یہ ایک مہینہ پُرانا واقعہ ہے