شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، دلہا دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں سلنڈر دھماکہ ہو گیا جس سے دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایڈشنل ڈی سی نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے 10زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ صاحبزادہ یوسف نے مزید بتایا کہ سلنڈر دھماکہ شادی والے گھر میں ہوا، دولہا اور مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سے مجموعی طور پر 4 گھر متاثر ہوئے، تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔