
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی آج انتقال کر گئے۔ وزارت داخلہ نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے بھی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعید بن عبداللہ القحطانی نے 60 برس تک وزارت میں مثالی انداز میں خدمات سر انجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔