
یونیورسٹی آف لاہور میں تیسری منزل سے کودنے والی 21 سالہ فاطمہ نے آخری کال اپنے آبائی علاقے نارنگ منڈی کے رہائشی احمد بلال کو کی! یہ کال 27 منٹ تک چلی اور اس کے بند ہونے کے چند منٹس بعد فاطمہ چھت سے نیچے کود گئی!لڑکے کے ابتدائی بیانات کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے درمیان دو سال سے روابط تھے اور وہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والوں نے اس سے انکار کردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر فاطمہ نے کودنے کا فیصلہ کیا۔لڑکے کا والد ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے۔ذرائع کے مطابق احمد بلال کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ اس بابت مزید تفتیش جاری ہے۔ #