بیوی نے اپنے آشنا کو ساتھ ملا کر اپنے ہی شوہر کی جان لے لی

بیوی نے اپنے آشنا کو ساتھ ملا کر اپنے ہی شوہر کی جان لے لی
گوجرانوالہ میں کامران ناز پادری کے( ق ت ل) کا ڈراپ سین ہوگیا، جان لینے والی اُسکی بیوی اور آشاء نکلا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ نجم الثاقب(جو کہ ایک گڈز کمپنی کا مالک تھا) کا ایک این جی او کی ذریعےسے کامران ناز کی اہلیہ سلمینہ سےرابطہ ہوا، دونوں میں قربتیں بڑھیں تو ایک ہونے کا فیصلہ کیا،دونوں کا پلان تھا کہ کامران ناز کی موت کے بعد دونوں امریکہ شفٹ ہوجائیں گے اور وہاں پر سیاسی پناہ لے لیں گے،اسکے بعد دونوں نے مل کر 33لاکھ میںشوٹرز کوہائیر کیا، شوٹرز گوجرانوالہ پہنچے اور کئی روز تک کامران ناز کی ریکی کرتے رہے، پھر ایک روز کامران ناز اپنے گھر سے نکلے تو شوٹرز نے5 دسمبر والے دن کامران ناز کو (ق ت ل) کر دیا، اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی لیکن پنجاب پولیس کی ماہرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اصل حقائق سامنے آگئے