بچے کی پیدائش، والدین کا انتقال اور۔۔ ارمینا خان وہیل چیئر پر کیسے آ گئیں؟ اداکارہ نے اپنی تکلیفوں اور ذاتی زندگی سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک نہایت ذاتی اور چونکا دینے والا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر وہ ایک ویڈیو میں وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آئیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کچھ برسوں میں ان کی زندگی میں کئی چیلنجز اکٹھے آ گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ، ایک وقت ایسا آیا جب ان کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی، لیکن اس وقت ایک نئی ماں بننے کی ذمہ داری، والدین کے انتقال کا صدمہ اور میڈیکل رپورٹس میں کینسر کا خدشہ ـــــ یہ سب ایک ساتھ ہونے سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھیں۔ جس وجہ سے انہوں نے چوٹ کو نظر انداز کیا، ابتدائی طور پر وہ گھٹنے کی سرجری سے گریز کرتے ہوئے فزیوتھراپی پر انحصار کرتی رہیں، لیکن یہ عمل نہ صرف سست بلکہ کافی تکلیف دہ تھا۔

انہوں نے بتایا، اسی دوران میں نے ڈرامہ سیریل ‘میری تنہائی’ کی شوٹنگ مکمل کی، اور وزن بڑھنے کی وجہ سے شدید تنقید بھی برداشت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

ارمینا نے کھل کر بتایا کہ انہوں نے منفی تبصروں کو نظرانداز کر کے اپنی ذہنی صحت کی حفاظت کی، مگر گھٹنے کی حالت مسلسل بگڑتی رہی اور آخرکار انہیں سرجری کروانی پڑی۔

آخر میں انہوں نے زور دیا کہ یہ بیان ہمدردی حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے تجربات کی حقیقت دنیا کے سامنے لانے کے لیے ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کا حوصلہ ان کے شوہر کی محبت اور سپورٹ کی بدولت بڑھا، جس نے انہیں مشکلات کا مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔