
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر کم از کم 16سال کرنے کی قرارداداسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کروائی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نوجوان آبادی کا تناسب 60 سے 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے، نوجوان طبقہ معاشی ترقی، اسکل ڈویلپمنٹ اور روزگار میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ڈرائیونگ کی کم از کم عمر 16 سال ہے، کینیڈا، جرمنی اور فرانس میں کم عمر ڈرائیونگ کی اجازت ہے۔
قراردادمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب ڈرائیونگ کی کم از کم عمر 18 سے کم کر کے 16 سال کرے، یہ فیصلہ نوجوانوں کی معاشی خود مختاری میں مددگار ہوگا، نوجوانوں کی جلد معاشی شمولیت سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔