
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی ملٹری کورٹ ٹرائل کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے نیا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیاگیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس ملک محمد اویس خالد بھی دو رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پرکیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان پیش ہوں گے،حسان نیازی کی جانب سےصدر لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر وکلاء پیش ہوں گے۔ حسان نیازی نےملٹری کوحوالگی اور ملٹری کورٹ کے ٹرائل کی کارروائی کوغیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔