انکل ابھی تو عمرہ کر کے آئے ہیں۔۔ ہانیہ عامر کا ایوارڈ فنکشن میں سب سے چپک چپک کے گلے ملنا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا

ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ان کی چمک دمک عروج پر تھی، خاص طور پر اُن کے سپر ہٹ ڈرامے کبھی میں کبھی تم کی کامیابی کے بعد، جسے کئی کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔

ہانیہ عامر نے ایوارڈ بھی جیتا، جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسی دوران ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ہانیہ اپنے آن اسکرین والد توثیق حیدر سے گلے ملتی نظر آئیں۔ چونکہ دونوں کی اس ڈرامے کے دوران اچھی کیمسٹری رہی تھی، وہ ایوارڈ شو میں بھی ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش نظر آئے، مگر کچھ شائقین نے اس منظر کو پسند نہیں کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Tauseeq Haider (@tauseeqhaider.th)

اسی طرح جب فہد مصطفیٰ نے بھی اپنی ڈرامائی ساتھی ہانیہ عامر سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور گلے ملے، تو سوشل میڈیا پر ایک اور بحث چھڑ گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Celebrities 🇵🇰 (@pakistani__celebrities)

کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر یہ کس روایت کی نمائندگی کر رہی ہیں؟ جبکہ ایک اور کمینٹ میں کہا گیا، کیا کوئی مرد ایسا تھا جس سے ہانیہ گلے نہ ملی ہوں؟ کچھ نے اسے نا مناسب بھی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے کپڑے اور ایسی چپکا چپکی ہمارے معاشرے کا حصہ نہیں ہے۔ ایک نے تو توثیق حیدر کو بھی یہ کہتے ہوئے رگڑ دیا کہ، انکل آپ تو ابھی عمرہ کر کے آئے ہیں۔

مختصر یہ کہ ہانیہ عامر کی ہر حرکت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن جاتی ہے— چاہے وہ ان کی اداکاری ہو، اسٹائل ہو یا کسی تقریب میں ملنے ملانے کا طریقہ۔