سابق شوہر نے اپنی بیوی کیساتھ دوستی کروائی، نکاح کروایا اور پھر وہ ہوا جو فیاض کے وہم و گمان میں نہ تھا

سابق شوہر نے اپنی بیوی کیساتھ دوستی کروائی، نکاح کروایا اور پھر وہ ہوا جو فیاض کے وہم و گمان میں نہ تھا
لاہور میں ایک حسینہ کا نیا شکار!بہاولپور کے رہائشی فیاض نامی نوجوان کی زُلیخا/حنا کے سابق شوہر عمران نےٹک ٹاک پر دوستی کرائی ،فیاض لاہور میں ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا ،جبکہ عمران بھی وہی کام کرتا تھا، فون نمبرز کے تبادلےکرائے گئے ،ملاقاتیں ہوئیں، گھر بلا کر نازیبا حالت میں فیاض کی ویڈیوز ریکارڈ کی گئیں، پھر ایک روززُلیخا/حنانے فیاض کے ساتھ عدالت میں جا کرنکاح کر لیا ، کچھ ماہ ہنسی خوشی گزر گئے اسکے بعد زُلیخا/حنا نے دوسرے لوگوں سے فون پر بات چیت شروع کردی ، فیاض کو شک ہوا تو اس نے بھی کھوج لگائی ، پتہ چلا کہ حنا پہلے سے شادی شدہ تھی اور اس نے نکاح پر نکاح کیا تھا اور جلد اگلے مشن پر روانہ ہونے والی تھی ، فیاض ایک سیدھا سادھا اور بھولا یا بیوقوف انسان تھا وہ سوچتا ہی رہا اور ایک روز حنا چھوٹا موٹا زیور اور پیسے سمیٹ کر رفو چکر ہو گئی ۔فیاض اب لوگوں کو اس فراڈ کے بارے میں بتاتا پھر رہا، حیرت کی بات یہ ہے کہ فیاض کی حنا/زُلیخا نامی لڑکی کیساتھ دوستی عمران نے کرائی تھی جو کہ خود اس خاتون کا سابقہ شوہر تھا۔