سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے پاس واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فرسٹ ایئر کا نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا،

سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے پاس واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فرسٹ ایئر کا نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھا، اور اس سانحے نے ایک باپ کی دنیا پوری طرح بدل دی۔ اسپتال کے باہر وہ یہی کہتا رہا کہ اس نے کسی کا دل نہیں دکھایا، اپنی محنت اور پسینے سے بیٹے کو پڑھایا تھا، مگر اس کا سب کچھ چھین لیا گیا۔ گھر کا سب سے روشن چراغ بجھ گیا اور وہ دکھ، بے بسی اور صدمے میں ڈوبا رہ گیا۔ اس حادثے نے ایک بار پھر شہر کی بے قابو ٹریفک اور بھاری گاڑیوں کی خطرناک رفتار پر سوال اٹھا دیے ہیں۔