احمر سیماب، جو یونان میں دس سال پردیس کی سختیوں کے بعد 5 دسمبر کو پاکستان لوٹنے والا تھا کہ۔۔۔

کہتے ہیں کہ پردیس ایک بہت بُری چیز ہے اپنوں سے دور نہ کسی کی غمی خوشی میں شامل ہوا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کے دکھ درد میں ۔احمر سیماب، جو یونان میں دس سال پردیس کی سختیوں کے بعد 5 دسمبر کو پاکستان لوٹنے والا تھا، شادی کی تیاریاں اور والدین کی خوشی عروج پر تھیں مگر روانگی سے صرف دو دن پہلے دل کا دورہ پڑنے سے وہ دنیا سے رخصت ہوگیا، اور برسوں کا انتظار ایک لمحے میں ماتم میں بدل گیا۔ اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔