میری ٹانگیں دباتی ہے اور.. ڈاکٹر نبیحہ نے شادی کے بعد کون سے کھانے بنائے؟ جوڑے کے نئی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات

حارث کھوکھر اور ڈاکٹر نبیحہ شادی کے بعد دونوں ایک دم سے میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں۔

اور اب حارث کھوکھر نے تازہ انٹرویو میں اپنی بیوی ڈاکٹر نبیحہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “نبیحہ نے میری ٹانگیں بھی دبانی شروع کردی ہے، ایک ہی قمیض کو دو بار استری کیا، پاستا اور پلاؤ بنا کر کھلایا جو واقعی مزے دار تھا”۔

ڈاکٹر نبیحہ پہلے ہی اپنی 40 کلو سونے اور ایک کروڑ کے لہنگے کی ویڈیو کی وجہ سے وائرل ہو چکی تھیں، اور اب ان کے نئے انٹرویوز نے انہیں دوبارہ ٹرینڈنگ میں لا دیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ، شادی کا پہلا پیغام انہوں نے خود حارث کو بھیجا۔ پھر ایک دن وہ ملاقات کے لیے مولانا طارق جمیل کے پاس گئیں، جہاں انہیں اور حارث کو نکاح پڑھانے کی پیشکش ہوئی، جس پر دونوں نے رضامندی ظاہر کی اور یوں ان کا نکاح ہوگیا۔

حق مہر کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ حق مہر لینا نہیں چاہتی تھیں اور اس حوالے سے میڈیا پر کبھی کوئی بات نہیں کی۔

ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے پرانے وائرل کلپ پر بھی تبصرہ کیا، جس میں وہ مردوں کی جانب سے عورتوں کو دی جانے والی گالیوں کو محبت کا اظہار قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، “میں نے اور بھی بہت سی باتیں کی ہیں، لیکن صرف ایک بات کو کیوں نمایاں کیا گیا؟”

ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ وہ مزید سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی یا غلط تشہیر برداشت نہیں کریں گی اور غیر مناسب تھمب نیل لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔