فیصل آباد!سمندری کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی پر

فیصل آباد!سمندری کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
24سالہ ایشا کی شادی جنوری2025 میںخادم حسین نامی نوجوان سے ہوئی، تقریباً6ماہ گزرنے کے بعد خرچہ نہ دینے پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوگیا، جھگڑے کے بعد ایشا ناراض ہو کر اپنی ماں کے گھر آگئی اور وہی پر رہنے لگی۔خادم حسین اپنی بیوی ایشا کی اس حرکت پر طیش میں آگیا اور اس نے ایشا کی والدہ کے گھر آکر ایشا کہ منہ اور جسم پرتیزاب پھینک دیا،ایشا کا سارا چہرہ اور جسم کا زیادہ تر حصہ جھلس چکا ہے،مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ایشا کے شوہر خادم حسین کو گرفتار کر لیا ہے