پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے گھر مین صف ماتم بچھ گئی

(راؤدلشاد,عثمان ارشد)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کے چچا اورجسٹس ریٹائرڈ سید زاہد حسین بخاری مرحوم کے بھائی سید مجاہد حسین بخاری کوشیخوپورہ میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان سیدمجاہدحسین بخاری کی نماز جنازہ مسجد علی شیخوپورہ میں اداکی گئی جس میں رکن پنجاب سمیع اللہ خان ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل ،رہنما مسلم لیگ ن سید سجاد حسین شاہ ،وکلاء ،صحافیوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوے۔
دریں اثناء زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے سید مجاہد حسین بخاری معروف ماہر تعلیم اور استاد تھے۔