شرم ہے؟ گھر میں ماں باپ نہیں ہیں کیا؟ سنی دیول غصے سے بے قابو! میڈیا کو گالیاں بکتے ویڈیو وائرل

سنی دیول والد دھرمیندر کی صحت بہتر ہونے کے بعد جب گھر پہنچے تو باہر کھڑے درجنوں فوٹوگرافرز نے انہیں غصے سے بھر دیا۔

میڈیا کی بےجا ریکارڈنگ دیکھ کر وہ آپے سے باہر ہو گئے اور سخت لہجے میں فوٹوگرافرز کو ڈانٹ پلادی، جس کی کلپس دیکھتے ہی دیکھتے پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سنی دیول اپنے گھر سے غصے میں باہر نکلے، ہاتھ جوڑ کر فوٹوگرافروں سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ کیا ویڈیو بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، اداکار نے غیر اخلاقی کلمات کہے اور گالی بھی دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اصل مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب دھرمیندر کی طبیعت خراب ہونے کی خبروں پر میڈیا اُن کے گھر کے باہر جمع ہو گیا۔ صورتحال اتنی بگڑ گئی کہ رپورٹرز صرف آنے جانے والوں کو نہیں، بلکہ گھر پر آنے والی کھانے کی ڈلیوری تک کی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کر رہے تھے۔ یہ سب دیکھ کر سنی دیول خود باہر آئے، ہاتھ جوڑ کر میڈیا کو مخاطب کیا اور کہا کہ اتنے نازک وقت میں کم از کم خاندان کی پرائیویسی کا تو خیال رکھیں۔

حالانکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ان کے غصے پر حیران نظر آئے، لیکن مداحوں کا بڑا حصہ اب بھی سنی دیول کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کے مطابق کسی کے بیمار والد کے لیے بےچینی اور پریشانی میں گھر کے باہر کیمرے گھمانا اخلاقی طور پر غلط ہے۔