شاد باغ کے علاقے میں26سالہ یتیم کائنات انیس دن قبل گھر سے لاپتہ ہوئی

لاہور!میں پیش آیا دل دہلا دینے والاواقعہ!
شاد باغ کے علاقے میں26سالہ یتیم کائنات انیس دن قبل گھر سے لاپتہ ہوئی،8دن بعد رانگ نمبر سے کال آئی جس نے بتایا کہ وہ ایمن آباد کے قریب بے ہوش پڑی ہےجسکو نشے کے انجیکشن لگے ہیں۔کائنات کی والدہ کے مطابق اس نامعلوم شخص نے ہماری کائنات سے بات بھی کرائی،اور بتایا کہ نمبر بچی نے دیا ہے،اب وہ نمبر بندمسلسل بند مل رہا ہے!پولیس کو درخواست دیدی ہے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، کائنات کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
کائنات کی ماں لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کی کفالت کرتی ہیں، کائنات والدہ کا ہاتھ بٹاتی تھی،والدہ کے مطابق وہ موبائل بھی استعمال کرنا نہیں جانتی تھی۔