“جب میں پاکستان سے باہر گھومنے پھرنے جاتا ہوں تو دوست مذاق میں کہتے ہیں کہ گوری لڑکیوں کے چکر میں گئے ہو تو میں انھیں جواب دیتا ہوں کہ مجھے گوری لڑکیاں پسند نہیں ہیں. مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں”
یہ کہنا ہے پاکستان کے نامور اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید کا جنھوں نے ناشپاتی پرائم کو انٹرویو دیتے ہوئے نجی اور کیریئر کے متعلق کئی باتیں کیں.
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے بیوی ثمینہ کے علاوہ نادیہ جمیل، ثانیہ سعید کا اہم کردار ہے. جب کہ نے اولادی کے معاملے پر انھوں نے بتایا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے ان کی اولاد نہیں ہوسکی، یہ اللہ کی مرضی ہے۔ انھیں بچے بہت پسند ہیں.
فلم میں اداکاری کے متعلق ہمایوں نے انکشاف کیا کہ انھیں کبھی کوئی بڑی آفر نہیں ملی. جبکہ بالی وڈ کی مشہور فلم ’گجنی‘ کے لیے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے انہیں بلایا تھا اور جب ہمایوں ایک کردار کے لیے آڈیشن دینے گئے تو عامر خان نے کہا یہ کردار ان پر اچھا نہیں لگے گا. اس کے متعلق ہمایوں سعید نے کہا کہ میں خود بھی جانتا تھا کہ میں اس کردار کے لیے موزوں نہیں ہوں. مجھے بالی وڈ میں زیادہ دلچسپی نہیں. پاکستان میں ہی کام کرنا چاہتا ہوں.
ہمایوں سعید بے اولاد رہنے کے بارے میں کھل کر سامنے آگئے۔
ہمارے صفحہ پر خبروں کے مختلف مضامین دریافت کریں، بشمول ہمایوں سعید بے اولاد رہنے اور صحت کے دیگر مسائل کے بارے میں کھلتے ہیں۔ صحت مند زندگی کے سفر میں آپ کی مدد کرنے کے لیے بے اولاد رہنے کے بارے میں ہمایوں سعید کے لیے تفصیلی بصیرت اور عملی تجاویز حاصل کریں۔ ہمارا پڑھنے میں آسان مواد آپ کو باخبر اور بااختیار رکھتا ہے جب آپ ایک بہتر طرز زندگی کے لیے کام کرتے ہیں۔