جس دکان پر جاتا ہوں کوئی پیسے نہیں لیتا۔۔ محمد رضوان نے ذاتی زندگی کے بارے میں کیا بتایا؟ دلچسپ انٹرویو وائرل

“پشاور میں بچوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جب اسلامیہ کالج سے میں کرکٹ کھیلنے کے لئے سیلیکٹ کیا گیا تو گھر والوں کو یقین نہیں آیا۔ گھر والے کہتے تھے کہ کرکٹ پر نہیں پڑھائی پر دھیان دو“

یہ کہنا ہے پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کا۔ محمد رضوان نے حال ہی میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بیان کی ہیں جو اپنے قارئین کے لئے ہم یہاں بیان کررہے ہیں۔

دکان دار پیسے بھی نہیں لیتے

محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان میں وہ کچھ بھی خریدنے کے لئے دکان پر جاتے ہیں تو دکان دار انھیں پہچان کر پیسے بھی نہیں لیتے۔

کرکٹ ٹیم میں پٹھان زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟

پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پٹھان لوگ باقی لوگوں کی نسبت زیادہ سخت جان اور مضبوط جسامت کے ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ کھیل کود کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ پہاڑوں پر رہنے کی وجہ سے ان پر موسم کا اثر بھی کم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر نوجوان پٹھان ہوتے ہیں۔

زیادہ دوستی کس سے ہے؟

کرکٹ کی دنیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان کی سب سے زیادہ دوستی کپتان بابر اعظم سے ہے۔

کوئی پیسہ نہ لیٹا۔
ہمارے صفحہ پر مختلف قسم کے خبروں کے مضامین دریافت کریں، بشمول کوئی پیسہ نہ چھوڑا اور دیگر صحت کے مسائل۔ صحت مند زندگی کے سفر میں آپ کی مدد کرنے کے لیے کوئی پیسے نہیں لیتا کے لیے تفصیلی بصیرت اور عملی تجاویز حاصل کریں۔ ہمارا پڑھنے میں آسان مواد آپ کو باخبر اور بااختیار رکھتا ہے جب آپ ایک بہتر طرز زندگی کے لیے کام کرتے ہیں۔