اداکار سید جبران ساحل سمندر پر اپنی خوبصورت بیوی کے ساتھ رومانس کر گئے، ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سید جبران یقیناً کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں تقریباً ہر قسم کے کردار ادا کیے ہیں۔
آپ لوگوں کو یہ جان کر کافی حیرت ہوگی کہ سید جبران پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ انہوں نے اپنے والدین کے کہنے پر پہلے تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔
سید جبران ایک کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ وہ اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ بھی چلاتے ہیں جو اسلام آباد کے لوگوں میں بہت مقبول ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ سید جبران اور ان کی اہلیہ نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور وہ ایک ساتھ نہیں رہ رہے تاہم ایسی خبروں میں کوئی صداقت یا سچائی نہیں ہے۔
جی ہاں،سید جبران کی اپنی اہلیہ کے ساتھ ساحل سمندر پر رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ان کی اہلیہ کو بولڈ کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
سید جبران کی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے لیکن وہ اپنی شخصیت سے ایک اداکارہ لگتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور سلم فٹ اسٹائل کو دیکھ کر لوگ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی بڑی تعداد میں اسے فالو کرتے ہیں۔
سید جبران اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ یہ تصویر اس کا ثبوت ہے اور سید جبران نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق بھی کی کہ وہ سال میں تین سے چار بار اپنی اہلیہ کے ساتھ اکیلے چھٹیاں گزارتے ہیں۔
کیا آپ لوگوں نے سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران کو بھی ساحل سمندر پر اتنے تنگ لباس میں بولڈ کرتے ہوئے دیکھا؟ ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کرنا نہ بھولیں۔ شکریہ!