شعیب ملک ایک مشہور پاکستانی کرکٹر ہیں۔ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور پی ایس ایل میں وہ پشاور زلمی کا بھی حصہ ہیں۔ سال 1999 میں شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔ شعیب ملک سال 2007 سے سال 2009 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ سال 2010 میں شعیب ملک نے انڈین ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا سے شادی کی اور اب وہ ایک بیٹے کے باپ ہیں۔
شعیب ملک نے اب شوبز کی دنیا میں بھی اپنے قدم جمانے شروع کردئیے ہیں۔ حال ہی میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کا ایک فیشن میگزین کیلئے فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ فوٹوشوٹ کی بولڈ عکس بندی سوشل میڈیا صارفین کواپنی طرف متوجہ کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہی۔ لیکن فوٹوشوٹ کے وائرل ہوتے ہی شعیب ملک کو عوامی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اور آج ایک بار پھر سے شعیب ملک سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں دکھائی دے رہے ہیں۔ حال ہی میں شعیب ملک نے جیتو پاکستان لیگ شو میں شرکت کی۔ انہوں نے معروف اداکارہ عشنا شاہ کے ساتھ مل کر مختلف گیمز کھیلے۔ شو کے دوران شعیب ملک نے عجیب و غریب سٹائل کی مونچھوں کے ساتھ میرون رنگ کرتا پاجامہ پہن رکھا تھا۔ جس کے بعد وہ سوشل میڈیا ٹرولز کی میمز کی زد میں آگئے۔ آئیے شعیب ملک کی تازہ تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
آپ کو شعیب بھائی کی مونچھوں کا یہ سٹائل کیسا لگا؟ برائے مہربانی اپنی رائے نیچے کمنٹ سیکشن میں دیں۔ اس کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تازہ ترین نیوز حاصل کرنے کیلئے آپ ۔ہمارے فیس بک پیج کو لائک بھی کرنا مت بھولیے گا۔ آپ ہمیں گوگل نیوز پر بھی فالو کرتے سکتے ہیں۔