فضیلہ قاضی کا شمار پاکستان کی سینئر اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ 90 کی دہائی سے ٹی وی اسکرین کا حصہ ہیں اور تب سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ فضیلہ قاضی نے اپنی اداکاری کا آغاز بلیک اینڈ وائٹ اور پی ٹی وی چینلز کے دور میں کیا۔ اور وہ اب بھی ٹی وی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔
فضیلہ قاضی نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز 1993 میں قیصر نظامانی سے شادی کر کے کیا۔ شادی کے بعد اب وہ دو بیٹوں کی ماں بن چکی ہیں۔ لوگ فضیلہ اور اس کے شوہر قیصر کو ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ اداکاری کرتے دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔ اگر ہم فضیلہ کے ماضی کے کامیاب ڈراموں کی بات کریں تو ڈرامہ سیریل روزی، خاتون خاتون منزل اور مقدّس سرفہرست ہیں۔
چند روز قبل فضیلہ قاضی نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ ان کے بڑے بیٹے کا نام احمد جبکہ دوسرے بیٹے کا نام زرین ہے۔ فضیلہ اور ان کے شوہر اکثر اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو شوبز میں لانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ فضیلہ کے بچے شوبز کی رنگینیوں سے بہت دور رہتے ہیں اور کسی پارٹی یا فنکشن میں نظر نہیں آتے۔
لیکن آج کے مضمون میں ہم فضیلہ قاضی کی اپنی بہو کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی کچھ دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھیں گے۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اس موقع پر کافی خوش ہیں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں، فضیلہ کی بہو کسی ہیروئن سے کم نہیں۔ اور فضیلہ کے بیٹے احمد کی شکل اور انداز اپنے والد سے کافی ملتا جلتا ہے۔
اگر آپ بھی پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی کی اپنی بہو کے ساتھ نہ دیکھی گئی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیکھیں