نعمان اعجاز فیملی کے ساتھ یادگار کلکس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز عتیقہ اوڈھو کے ساتھ طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکرین پر آنے کو تیار ہیں۔

نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نعمان اعجاز اور عتیقہ اوڈھو کا پراجیکٹ لگ رہی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عتیقہ اوڈھو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسی ایسے شخص کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے جو نہ صرف ایک خوبصورت فنکار ہے بلکہ ایک خوبصورت انسان بھی ہے‘۔

انسان کو اپنا امیج بنانے میں وقت لگتا ہے: نعمان اعجاز

“مجھے امید ہے کہ یہ ری یونین اسکرین پر جادو لائے گا،” انہوں نے لکھا۔

دوسری جانب عتیقہ اوڈھو نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نعمان اعجاز کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اداکار کے ساتھ ایک نیا پروجیکٹ شروع کر رہی ہیں جو نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ مزہ آتا ہے۔

سینئر اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ان کا اور نعمان اعجاز کا ڈرامہ رواں سال دسمبر میں نشر کیا جائے گا۔‘‘

شائقین نعمان اعجاز اور عتیقہ اوڈھو کو دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اور عتیقہ اوڈھو نے کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ماضی میں بھی ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ یہ دنیا ایسی ہے کہ جو سوچتا ہے وہ کچھ اور بولتا ہے وہ اس کے برعکس ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور نیچے دیکھ رہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے اس پوسٹ کو شاعرانہ انداز کے ساتھ عنوان دیا جو معنی خیز ہونے کے ساتھ ساتھ دل کو چھو لینے والا بھی ہے۔

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’میں اس دنیا کی حقیقت کے بارے میں مکمل طور پر کنفیوزڈ ہوں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ’دنیا کے چکر میں خود کو مت بدلیں، اپنی ذات کو ویسا ہی چھوڑ دیں کیونکہ جہالت ایک نعمت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے اپنی کچھ تصاویر کا فوٹو کولیج بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ تصاویر میں اداکار نے سفید شرٹ، سیاہ کوٹ اور چشمیں پہن رکھی تھیں۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے انسانیت کے نام جو خط لکھا، ڈاکیا مر گیا، پتہ پوچھ رہا ہوں۔