
قندیل بلوچ جنتی عورت ہے : اسکے ساتھ میرا جو اسکینڈل تھا وہ سب بکواس تھا ، میری اس سے صرف دو ملاقاتیں رہٰیں،۔ پہلی ایک ٹی وی شو میں اور دوسری اسکی فرمائش پر ایک جگہ جہاں کی ویڈیو مشہور ہوئی ۔ اس ملاقات میں وہ مجھ سے کچھ فاصلے پر بیٹھی تھی ویڈیو اس اینگل سے بنائی گئی کہ لگا وہ میری گود میں بیٹھی ہے ، میں نے اسے بار بار کہا بیٹی اتنی تیز رفتاری سے نہ چلو اللہ تمہاری حفاظت کرے ، اور تمہیں اپنی حفاظت میں رکھے اتنا تیز چلنے والے بہت بری طرح گرتے ہیں ۔۔ مگر اس نے میرا کہنا نہ مانا اور وائرل ہونے کے لیے وہ کچھ کیا جو اسے نہیں کرنا چاہیے تھا ، میں عالم دین ہوں رمضان کا مہینہ تھا کیا میں اتنا بے غیرت ہوں کہ تقدس رمضان کا بھی مجھے کوئی خیال نہ تھا , قندیل بلوچ کے ق۔ت۔ل سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا اسے واضح طور پر اسکے بھائی نے مارا مجھے اس کے کیس میں اڑھائی سال بعد ملوث کیا گیا ، 9 دن جیل میں رہا اور پہلی پیشی پر عدالت نے مجھے رہا کردیا میں نے اپنا مقدمہ خود لڑا جج صاحب نے موقع دیا تو میں نے ہر سوال کا ٹھوس جواب دیا اور الحمد للہ میں سرخرو ہوا ، آج بھی سوچتا ہوں اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتی تو بہت کامیاب ہوتی ، اللہ اسکے درجات بلند فرمائے آمین #fblifestyle